ایشین فٹ بال کپ 2019: جاپان اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین فٹ بال کپ 2019: جاپان اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


ابوظہبی: دبئی میں جاری ایشین فٹ بال کپ 2019 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں  جاپان اور ایران نے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

کوارٹر فائنل راونڈ کے پہلے روز 2 میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں جاپان اور ویتنام کا مقابلہ ہوا جب کہ دوسرے میں ایران اور چین آمنے سامنے آئے۔

جاپان نے ویتنام کو 0-1 سے شکست دی۔ چار بار فاتح رہنے والے جاپان نے حریف ٹیم کیخلاف میچ کے 57ویں منٹ میں برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔ قبل ازیں گروپ میچز میں بھی جاپان نے ویتنام کو1-4 سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں ایران نے چین کو 0-3 سے ہرا دیا۔ چین کیخلاف پہلا گول میچ کے 18 ویں منٹ، دوسرا31 ویں اور تیسرا گول میچ کے 91ویں منٹ میں ہوا۔ ایران تین سال بعد ایشین فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔

سیمی فائنل راونڈ میں جاپان اور ایران کا مقابلہ 28 جنوری کو ہوگا۔ فٹبال ایکسپرٹس اس سال ایران کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ کوارٹرفاننل راؤنڈ کے میں آج ساؤتھ کوریا اور قطر کا مقابلہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں