حکومت نے نئی ویزا پالیسی متعارف کرا دی



اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 175 ممالک کو ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو بھی ویزا آن ارائیول کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بزنس ویزا کی سہولت 96 ممالک تک بڑھا دی گئی ہے۔ 50 ممالک کے سیاحوں کو ایئر پورٹ پہر ویزا دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ صحافیوں کو بھی طویل المدت ویزے فراہم کیے جائیں گے علاوہ ازیں اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت بھی دوسال کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال بعد ایک نئے دور کا آغاز ہو اہے۔ ملائیشیا کے پاس سیاحت کے لیے صرف ساحلی مقام ہیں جبکہ پاکستان سیاحت کے لیے ایک جنت ہے کیونکہ یہاں بہت سے سیاحتی مقامات موجود ہیں۔

اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایوان آمد پراپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا۔ حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم پر طعنے اورفقرے کسے گئے، ایسا نہیں چلے گا، ان کو عمران خان کا احترام کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں