اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں

اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روحی بانو ترکی میں انتقال کر گئی ہیں۔ معروف اداکارہ 10 اگست 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

روحی بانو بھارت کے نامور طبلہ نواز اللہ رکھا خان کی بیٹی اور ذاکر حسین کی سوتیلی بہن تھیں۔ انہوں نے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر 70 اور 80 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ نے نفسیات کے علوم میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی تھی مگر اداکارہ کی خود کی زندگی ایک سانحہ کی مانند گزر رہی تھی۔

2005 میں اکلوتے بیٹے کے قتل کے بعد ذہنی مریض بن گئی تھیں اور دو ناکام شادیاں اور جوان بیٹے کے قتل نے انہیں دماغی مرض میں مبتلا کر دیا تھا۔

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ فنکارہ روحی بانو چیف جسٹس سے اپیل کی تھی کہ شرپسند عناصر سے ان کی جان چھڑائی جائے جو ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

روحی بانو نے اپنی زندگی کے چند ایام لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس میں بھی گزارے لیکن شر پسند عناصر کی دھمکیوں کے سبب وہ ترکی چلی گئی تھیں۔

مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے روحی بانو کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روحی بانو ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔


متعلقہ خبریں