ملکی دفاع کے لئے ہر دم تیار ہیں، آرمی چیف


جہلم: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) بریگیڈ کی جہلم کے نزدیک فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول کے اندر فوجی اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں، ٹینک اور اینٹی ٹینک مشین اور مختلف قسم کی گنز کے ساتھ ہم اہنگ کرنا تھا، جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے آپریشنل تربیتی معیار اور جوانوں کے مورال کی حوصلہ افزائی کی ۔

بعدازاں تقریب میں شریک پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی مس ایڈوینچر کے خلاف مادرے وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن اور استحکام کے لیے مکمل طورپر سرگرم عمل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے جوانوں کو جدید ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے توجہ مذکور کرنے کی ہدایت کی۔

 


متعلقہ خبریں