یو اے ای کے بعد سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر موصول

State Bank of Pakistan

بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل’ ’سنوائی‘‘ کا آغاز


اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے جس کے بعد برادر ملک سے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر ملے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے۔

یو اے ای نے پاکستان سے تین ارب ڈالر کے مالی تعاون کا معاہدہ کیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک سے مرکزی بینک کو چار ارب ڈالر موصول ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر2018 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے فوری بعد وہ متحدہ عرب امارات دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔

ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 21 دسمبر کو تین ارب ڈالرز جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں