کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، مرتضیٰ وہاب



کراچی: مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما پر فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ تفتیش کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کا پانی کے مسئلے پر ملوث ہونا غلط عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔

مریضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے لئے اضافی پانی کے درخواست پر عمل نہیں کیا جارہا ، پانی کی تقسیم کے مسئلے کا ہمیں سامنا ہے، وفاق ہمارے پانی کا جائز حصہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی ناکامیوں کی نشاندہی کررہی ہے، بجلی بحران پیدا ہوگیا تاریخ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کی بجلی منقطع ہوئی، جب اسمبلی کو بجلی نہیں دی جاسکتی تو عام عوام کا کیا ہوگا۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی ان کو آئینہ دکھائیں نئے ٹیکسز عائد کیے ہیں، واٹر بورڈ کو پمپنگ کے لئے بجلی ضروری ہے ، وفاقی حکومت بجلی کے مصنوعی بحران کو فوری ختم کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے بجٹ میں ایک اور ایمنسٹی اسکیم پیش کی ہے، مخصوص لوگوں کی جائیداد کو بچانے کے لئے اسکیم دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں