زرداری نااہلی: پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر 6 جولائی کو فرد جرم عائد ہو گی

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پیر کے روز عثمان ڈار اور خرم شیر زمان آصف علی زرداری کی نااہلی سے متعلق رٹ پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا پیچھا ہم نہیں چھوڑیں گے، ان کےخلاف اہم شواہد ہیں کہ انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں۔

سپریم کورٹ نے دونوں رہنماؤں  کی دائر کردہ درخواستوں کو اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا۔

درخواست گزار سپریم کورٹ سے پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کا اعتراض رجسٹرار نے لگایا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کے الزام میں نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی،  الیکشن کمیشن نے  آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست گزشتہ دسمبر میں ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے شروع میں درخواست قبول کرنے سے اعتراض کیا تھا مگرجب ان کی اسلام آباد کے مرکزی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی تو پی ٹی آئی کی درخواست قبول کر لی گئی۔


متعلقہ خبریں