سندھ پولیس میں مرد اہلکاروں کیلئے بھی ’زچگی رخصت‘ منظور


کراچی:آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے مرد پولیس اہلکاروں کے لیے بھی زچگی رخصت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرد پولیس اہلکار دس روز کی چھٹیاں حاصل کرسکیں گے تاکہ اس دوران وہ اپنی اہلیہ کا خیال رکھ سکیں۔

اس سے قبل جمعرات کو ڈاکٹر سید کلیم امام نے اہلکاروں کے لیے شادی کے حوالے سے 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ گرانٹ صرف ان اہلکاروں کے لیے ہے جو پہلی شادی کررہے ہیں۔

محکمے نے ان بچوں کی شادیوں کے لیے بھی وظیفے کا اعلان کیا جن کے والد فرائض کی انجام دہی کے دوران دنیا سے چل بسے تھے۔


متعلقہ خبریں