سانحہ ساہیوال: پنجاب حکومت کی جانب سے نامکمل شواہد دینے کا انکشاف

سانحہ ساہیوال: ملزمان کی بریت چلینج

فوٹو: فائل


لاہور: سانحہ ساہیوال پر فرانزک سائنس ایجنسی نے نامکمل شواہد دینے کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کر لیا ہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے محکمہ داخلہ پنجاب کو پیر تک تمام شواہد دینے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ذرائع فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق صرف گولیوں کے خول ملنے کی بنیاد پر رپورٹ نہیں بن سکتی، جس رائفل سے گولیاں چلی ہیں اس کا ہونا بھی لازم ہے۔

ذرائع فرانزک ایجنسی کے مطابق گاڑی پر بظاہر گولیوں کے 50 نشانات موجود ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں سی ٹی ڈی، صوبائی وزارت داخلہ، وزرا اوراب سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی غلط بیانی سامنے آگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈی جی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ تنویر احمد نے خط لکھ  کر خلیل اور ذیشان کی فیملی کو فوری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا اور خلیل اور ذیشان کی فیملی کو گزشتہ روز اسلام آباد لے جایا گیا تھا لیکن کسی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔


متعلقہ خبریں