عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، شیخ رشید



کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا عمران خان نے ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ چین، قطر اور سعودی عرب سے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

انہوں ںے ایک بار پھر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوں لیکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کیا جانے والا فیصلہ غلط ہے، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا بڑی غلطی ہے۔ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن میں نواز شریف سے آگے ہیں۔ لوگ کرپٹ لوگوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں ںے عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔

آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچا سکتی اُن کا کیس نواز شریف سے ایک لاکھ گناہ زیادہ خطر ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو زبان استعمال ہو رہی ہے اس پر ایک دن اسمبلی میں جھگڑا ہو گا۔ کرپشن میں آٹھ آٹھ مقدمات والے اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہیں۔

گزشتہ حکومت نے ایک ایک ریلوے اسٹیشن پر اربوں روپے ڈبو دیے گئے ہیں، چیئرمین نیب وائٹ کالر کرائم کو ٹریس کریں اور چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ وہ مقدمات کو تیزی سے نمٹائیں۔


متعلقہ خبریں