سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت  400 روپے بڑھ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57700 ہو گئی ہے۔

رواں ماہ کے درمیان میں سونے کی قیمت بڑھ کر فی تولہ 67 ہزار400روپے اور دس گرام سونےکی قیمت 57 ہزار785 روپے تک پہنچ گئی تھی لیکن چند روز قبل ہی سونے کی قیمت میں کمی آئی تھی۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 870 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 745 روپے رہی۔


متعلقہ خبریں