51 فیصد افراد وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن

فوٹو:گیلپ پاکستان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں اور کارکردگی کو عوام کی 51 فیصد کی حمایت مل گئی ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 38 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو بہتر اور 13 فیصد نے کارکردگی کوبہترین قراردیا ہے، کارکردگی پر مثبت رائے دینے والوں کی کل تعداد 51 فیصد ہے۔

سروے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1141 لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے اب تک کی ان کی کارکردگی سے مطئمن ہیں؟

سروے کے دوران 26 فیصد لوگوں نے کارکردگی کو برا جبکہ 20 فیصد نے بہت برا قرار دیا ہے، اس کے علاوہ تین فیصد نے کارکردگی سے متعلق سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

شہری بمقابلہ دیہی آبادی

سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت شہروں میں زیادہ ہے جہاں 44 فیصد کارکردگی کو اچھا اور 15 فیصد بہت اچھا سمجھتے ہیں۔

دیہی علاقوں میں 23 فیصد افراد کارکردگی کو خراب، 16 فیصد بدترین جبکہ دو فیصد نے اس سوال کا جواب نہ دینے کا آپشن استعمال کیا۔

اسی طرح شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے 35 فیصد لوگوں نے بہتری کے لیے کوششوں کی حمایت کی جبکہ 12 فیصد نے انہیں بہت اچھا قرار دیا ہے۔

دیہی علاقوں کے 27 فیصد عوام نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کارکردگی کو برا جبکہ 22 فیصد نے بدترین قراردیا ہے۔ چار فیصد نے اس سوال کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

نوجوان آبادی

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 30 سال سے کم عمر 65 فیصد آبادی میں اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں جبکہ دوسری طرف پچاس سال سے زائد عمرکے زیادہ ترلوگوں نے کارکردگی کو برا یا بہت براقراردیا ہے۔


متعلقہ خبریں