پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے قمرزمان کائرہ کے عزیز کی زمین ہتھیا لی

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے قریبی رشتہ دار چوہدری شریف کی زمین پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیض الحسن شاہ نے قبضہ کر لیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے تحریک انصاف کے ایم این اے سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں اور سیاسی دباؤ میں لانے کیلئے میرے قریبی عزیزوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے کہا ہے کہ گجرات کی ضلعی انتظامیہ کو شکایت کے باوجود سید فیض الحسن نے زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے عزیزوں کو میرے اور پی پی کے ساتھ تعلق کی سزا دی جا رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ زمین پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور اگر نوٹس نہ لیا گیا تو نقص امن پیدا ہوگا ہم صرف نقص امن و امان کی صورتحال سے بچنے کیلئے چپ ہیں۔


متعلقہ خبریں