بھارت میں انتخابات کے باعث سیاسی روابط مشکل ہیں، اجے بساریہ


اسلام آباد: بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آپریشنل رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات سے قبل اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت میں انتخابات کے باعث فی الحال سیاسی روابط مشکل ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بھارت کے ہائی کمشنر نے بتایا کہ کرتار پور راہداری کے لیے بھارتی جوائنٹ سیکریٹری کو فوکل پرسن بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن کا پاکسانی وفد کل بھارت کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور کے حوالے سے کئی ملاقاتیں ہونی ہیں۔

اجے بساریہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری نے رواں سال نومبر میں آپریشنل ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور کے لیے زیروپوائنٹ پر اتفاق رائے ہونا ہے۔

بھارت کے ہائی کمشنر نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے بنیادی نکات پر اتفاق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرتار پور کے معاملے پر روابط ہیں۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کہ ملاقات کی تاریخ چھوٹا معاملہ ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور کے حوالے سے کئی ملاقاتیں ہونی ہیں۔

ستمبر 2018 کے پہلے ہفتہ میں کولکتہ میں لیکچر دیتے ہوئے پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا تھا کہ نئی پاکستانی حکومت نے سیاسی کھڑکی کھولی ہے، بھارت کا رویہ بہت محتاط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے محتاط توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں پر سیز فائر برقرار رہے گی جو دو طرفہ بات چیت شروع کرنے کے لیے ضروری ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے جو بہت مثبت رہی ہے۔


متعلقہ خبریں