فلپائن میں دو بم دھماکے، 27 افراد ہلاک

فوٹو: فائل


منیلا: جنوب مغربی فلپائن میں ہونے والے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 77  زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی فلپائن میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ سولو صوبے کے شہر جولو میں ہونے والے بم دھماکوں میں سے ایک چرچ کے اندر اور ایک باہر پارکنگ میں ہوا جس میں 27 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں