پی ٹی آئی کی امن پالیسی سے لوگوں کو فائدہ ہو گا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


دبئی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی امن پالیسی سے پاکستان کے لوگوں کو فائدہ ہو گا، ہم نے آتے ہی کرتار پور سرحد کھول لی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلہ کے حل کے لیے عرب امارات نے متحرک کردار ادا کیا۔ پاکستان کی پالیسی امن کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کی سیاست میں واپس آگیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں پاکستان نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی امن ممکن ہے۔ ہم طالبان اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لائے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اداروں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے 50 ملکوں کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے اور ہم پاکستان کو دنیا کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا تحریک انصاف کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتر اور مضبوط کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں