سانحہ ساہیوال,گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار عدالت میں پیش

سانحہ ساہیوال: ملزمان کی بریت چلینج

فوٹو: فائل


سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال واقع میں ملوث چھ ملزمان کو آج اتوار کے روز ڈیوٹی مجسٹریٹ اقراء رحمن کی عدالت میں پیش کیا گیا.

مجسٹریٹ نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

خیال رہےسانحہ ساہیوال کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلنا ہے آج چھٹی کی وجہ سے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

واضح رہے سانحہ ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسران و اہلکاروں نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک خاتون اور ایک 13 سالہ بچی سمیت چار افراد کو گولیاں مارکر جاں بحق کردیا تھا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے جب کہ اس کی دو کمسن بہنوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔

سانحے پر ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا جس کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے آپریشن کو 100 فیصد درست قرار دیا تھا تاہم محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کو معطل کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں