وزیراعلی خیبرپختونخوا بی آر ٹی کی منصوبہ بندی سے ناخوش

طبی عملے اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے پشاوربس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) میں پلاننگ کاشکوہ کیا ہے اور مقررہ مدت تک کام مکمل نہ ہونے پرکارروائی کی دھمکی دیدی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بی آرٹی منصوبہ 23 مارچ تک مکمل ہوگا یا نہیں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا، اس موقع پر وہ منصوبے کی پلاننگ سے ناخوش نظر آئے۔

اس موقع پروزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے وزیراعلی کو بتایا کہ منصوبے پرتیزی سے کام ہورہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کام تو تیز ہے لیکن منصوبے کی پلاننگ درست نہیں ہے۔

محمودخان نے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے میں ہر دو روز بعد اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرکام وقت پرمکمل نہ ہواتوذمہ داروں کے خلاف ایکشن لوں گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے 20 اکتوبر 2017 کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے چھ ماہ میں مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن منصوبے کو اب دو سال ہوچکے ہیں۔

تاخیر، پلاننگ کی کمی اور ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت 49ارب ڈالرسے بڑھکر63ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔

اسی سلسلے میں 22 جنوری کو فرانس حکومت کی جانب سے بھی خیبرپختونخوا حکومت کو منصوبے کے لیے 19 ارب 50 کروڑ روپے قرضہ دینے کااعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں