کراچی میں فائرنگ، بچی سمیت تین افراد زخمی

۔–فائل فوٹو


کراچی: شہرقائد میں فائرنگ کے دو واقعات کے نتیجے میں ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاک کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گلی میں بیٹھے ہوئے افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث نادر اور فرید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ماجد چوک کے قریب فائرنگ سے دس سالہ بچی زخمی ہوگئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تاحال فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں