پاکستان اسٹاک مارکیٹ 155 پوائنٹس اضافے پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بند ہو گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 185 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 461 پر پہنچ گیا تھا۔

مارکیٹ میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار ایک بار پھر اپنا سرمایہ لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حصص بازار میں 322 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جب کہ مارکیٹ میں 68,017,120 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,932,219,773 بنتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں