آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر

زرداری کا دورہ ٹنڈو الہ یار، میڈیا بے خبر | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

آصف علی زرداری کی نااہلی درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس سے قبل 20 دسمبر 2018 کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردای کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تھی۔ جو دس جنوری کو واپس لیتے ہوئے عدالت میں جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں آصف علی زرداری کے خلاف مصدقہ شواہد ملے ہیں اس لیے معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف نے 21 جنوری کو آصف علی زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں