ساتھی اداکارہ نے زہر دینے کی کوشش کی، ریما

فائل فوٹو


اسلام آباد:پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ انہیں ایک ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زہر دینے کے لیے ساتھی اداکارہ کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے تھے تاہم اس اداکارہ نے خود اس سازش سے متعلق بتا دیا۔

ریما نے کہا کہ وہ اس اداکارہ کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہیں کہ وہ کون ہیں اور اج کل کیا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کو ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئے روز سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کے لئے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ اداکارہ ریما نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستانی فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے لیکن مسقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چائیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے جو آپ کو عام سے خاص بناتا ہے اس کا آپ پر حق ہوتا ہےاور پاکستان سے باہر رہ کر میرے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاک سرزمین کے نام کو مزید سنواروں ۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہ جو بھی نام اور مقام ملا ہے سب پاکستان کی وجہ سے ہے، جنہوں نے مجھ پر جب کبھی بھی تنقید کی میں نے اس کو دل پر طاری نہیں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں