شاہ محمودقریشی کے بیان کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،رہنما پیپلزپارٹی



اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما امتیازشیخ نے الیکشن کمیشن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پروگرام ’نیوزلائن‘ میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی امتیازشیخ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے قوتیں کہا ہے جو عوام تو نہیں ہوسکتی، ان کے بیانات سے خود ان کی اپنی جماعت مطئمن نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو شاہ محمودقریشی اور اسد عمر کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے، ان کے بیانات سے شکوک وشہبات پیدا ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے پہلے دن سے ہی الیکشن پر سوالات اٹھائے تھے کہ عمران خان کو الیکشن جتواکرلایا گیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کیا، ان کی حکومت اتحادیوں کے سر پر چل رہی ہے، انہوں نے سیاست کو انتہائی تلخ کردیا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ مائنس کرنے والے تمام کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوپاتے، تھوڑی دیر کے لیے منظرعام سے ہٹ سکتا ہے، مائنس صرف عوام ہی کرسکتے ہیں، کسی قیادت کو منصوبوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

شاہ محمودقریشی نےغیرذمہ دارانہ بیان دیا، شیخ روحیل اصغر

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایک سروے میں بھی تحریک انصاف کی اکثریت نظر نہیں آرہی تھی، جہلم ، لاہور میں جلسوں میں لوگ نہیں آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمودقریشی کے بیان پرحیران ہوں، انہوں نے یہ انتہائی غیرذمہ دارانہ گفتگوہے۔ دھاندلی کیخلاف کمیٹی میں اس بیان کا معاملہ بھی اٹھے گا۔حکومتی وزراء بیانات سے کینفویزن پیدا ہوتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا نیب چیئرمین کا وزیراعظم، وزراء سے ملنا سوالات پیدا کرتا ہے، یہ چیزیں سوالیہ نشان چھوڑجاتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ حکومت کو وہ باتیں کرنی چاہیئں جن کی بنیاد پران پرسوالات نہ اٹھیں، جہانگیرترین سمیت بہت سارے لوگوں کے اصل کردارسے عوام واقف ہیں۔

تحفظات کا اظہارکرنا دھمکی نہیں ہوتا، حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے لیے فیصلہ کن قوت عوام ہے، عوام نے ان سے مایوس ہونے کے بعد ہمیں منتخب کیا، ہمیں یہ بات سالوں پہلےعوام میں موجود رہنے کے باعث نظر آرہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، ہمیں صرف اس پر تبصرہ کرتے ہیں جو ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے۔ تحفظات کا اظہارکرنا دھمکی نہیں ہوتا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کررہے ہیں، جس کے نتائج وقت کے ساتھ نظر آئیں گے، ہم سابقہ غلطیاں بھی ٹھیک کررہے ہیں اور آگے بھی بڑھ رہے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں