اب کپتان کی تبدیلی کا وقت نکل چکا ،وسیم اکرم

کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، وسیم اکرم

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تصلیم کرلی تھی انہیں پاکستان واپس بلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے کپتان کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں، اگر کوئی سرفراز کی جگہ کپتان ہے تو مجھے بھی بتایا جائے، کوئی نائب کپتان ہوتا تو آج ٹیم کا ماحول مختلف ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو کپتان بنانا مسئلے کا حل نہیں، وہ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا پہلے سے ہی کہہ چکے ہیں، اب کپتان کی تبدیلی کا وقت نکل چکا ہے، قومی ٹیم کا کپتان قلیل المدتی کے بجائے طویل المدتی بنیادوں کے لیے ہونا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیے، ایک میچ سے کپتانی کا اندازہ نہیں لگا سکتے، شکستوں پر کوچ لوریاں نہیں سنائے گا بلکہ ڈانٹے گا۔

سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی کی پالیسی سے متعلق کہا ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی، ایک کھلاڑی کو کہا جاتا ہے کہ زخمی ہے وہ دوسرے ہی روز لیگ میں تین کھلاڑی آؤٹ کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان میں میچز کا انعقاد ممکن بنانے کا سہرا پی سی بی کو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں