’آنگن‘ میں دل و جان سے کام کیا، ماورا حسین

ہم نے’آنگن‘ میں دل و جان سے کام کیا، ماورا حسین | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے ہم ٹی وی کے ڈرامے ’ آنگن‘ کیلئے دل و جان سے کام کیا ہے اور میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ’ آہستہ آہستہ‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی ماورا کا کہنا تھا کہ آغاز میں 1940 کے دور کی ایک لڑکی کا کردار ادا کرنا کافی مشکل تھا، مجھے مسلسل اسکرپٹ پڑھنا ہوتی تھی اور میں باربار سوال بھی پوچھتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے احد رضا میر کے ساتھ کام کرنے کا شوق تھا اور ان کے ساتھ کام کرنا خوشگوار رہا، سجل علی کے بارے میں ماورا نے بتایا کہ جب سے فنی کیریئر کا آغاز کیا ہے وہ سجل علی کو دیکھ رہی ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ’ آنگن‘ میں کام کرنے سے متعلق انہوں نے کہ وہ ’اڈاری‘ کرنے کے بعد ہمیشہ ہی احتشام الدین بھائی کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں ڈرامہ ’آنگن‘ کا پروجیکٹ بھی اس کی ایک وجہ تھا۔

ماورا حسین نے کہا کہ’ آنگن‘ میں تمام بڑے اداروں کیساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، احسن خان بہترین اداکار ہیں، مدیحہ رضوی جو میری ماں کا کردار ادا کررہی  ہیں، بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ہیرا مانی کے ساتھ کام کرنا بھی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمیر رانا اور مصفطیٰ آفریدی کی بھی بہت بڑی فین ہیں اور ان اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل’آنگن‘ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میں دل و جان سے کام کیا ہے اور ہمیں اس ڈرامہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں چاہتی ہوں کہ ناظرین کو میری اداکاری میں بہتری نظر آئے اور جو کچھ میں نے کیا اسے پذیرائی ملے۔

ماروا حسین ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ’آنگن‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں اور ڈرامے پر 8 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔


متعلقہ خبریں