ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا


اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

لاہورمیں سردی کی شدت برقرار ہے اور صبح سویرے نکلنے والی دھوپ بھی پارہ کم نہیں کر سکی۔ شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہے گا۔

سکردو ایک بار پھر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15 جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا ہے۔

خشک سردی کے باعث لوگوں کی مشکلات بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی نئی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی

بھٹ شاہ شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں دھند کا راج ہے لہذا مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں۔

شہری اس حوالے سے مزید معلاموت کے لیے ہیلپ لائین 130 پر کال کرسکتے ہیں۔

آئندہ روز بلوچستان اور سکھر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان۔

اس کے علاوہ اسلام آابد، گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ  مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔


متعلقہ خبریں