بلائنڈ ویمن کرکٹ سیریز، نیپال نے پہلا میچ جیت لیا

فوٹو: فائل


لاہور: پہلا بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا نیپال نے جیت لیا۔

لاہور کے کنیرڈ کالج میں دنوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ نیپال کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز بنائے جب کہ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں اور کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں۔

جواب میں نیپال ٹیم نے پانچ اوورز میں ہی 54 رنز کا ہدف پورا کر کے پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستان کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی رابعہ شہزادی کر رہی تھیں جب کہ نیپال کی ٹیم کی قیادت بھاگوتی کے پاس ہے۔

نیپال کی ویمن کرکٹ ٹیم 27 جنوری کو براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچی تھی۔ نیپالی ٹیم دس روز تک پاکستان میں موجود رہے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی 31 جنوری اور یکم فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جب کہ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ تین فروری اور پانچواں میچ چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

نیپال کی ٹیم پانچ فروری کوبراستہ واہگہ بارڈر واپس روانہ ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں