مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی متفرق درخواست پر جواب طلب


لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی گئی ہے۔

جسٹس شاہد کریم کی جانب سے ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر کی داٸر درخواستوں پر سماعت کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب انویسٹیگیشن مکمل کیے بغیر کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ آرٹیکل 10 کے تحت کسی بھی ملزم کو دوران تفتیش گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 اے اور 24 ڈی آئین سے متصادم ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 اے اور 24 ڈی کو کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں