ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دی


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق تفصیلات  قومی احتساب بیورو (نیب) کو جمع کرا دی ہیں۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بیرون ملک چار فلیٹس ہیں۔ 30 بارگلے اسٹیریٹ لندن میں فلیٹ نمبر 02 شہباز شریف کی مالکیت ہے۔

رپورٹ مین  بتایا گیا کہ رچبورن کورٹ 9 ہیروبائے اسٹریٹ لندن میں فلیٹ 10 اور لندن سٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے شہباز شریف کی مالکیت ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش وال لندن میں فلٹ 409 بھی شہباز شریف کی مالکیت میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے یہ فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے گئے تھے۔

اس حوالے سے نیب کو جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ لندن میں خریدے گئے تین فلیٹس 80 فیصد رہن اور بینکوں کے قرضے کے زریعے لیے گیے تھے جبکہ 20 فیصد کی رقم کیش کی صورت میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ایک  پراپرٹی نجی قرضے یا کیش گفٹس کے زریعے خریدی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں