ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ینگ ڈاکٹرز کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مراعات میں اضافہ نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج  دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کراچی، ٹنڈوالہ یار اورحیدرآباد  سمیت سندھ بھر میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ حیدرآباد او پی ڈی کے باہر ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے  مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈاکٹروں نے بینرز اٹھا کر سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔

حیدرآباد میں ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے  انہیں دیگر صوبوں کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہیں، الاؤنسس اور پروموشن دیئے جائیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹر کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا جبکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ اس صورتحال پر بات کرنے سے گریز کرتے رہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی جانب سے اسپتالوں کے ہیڈ آف ڈپارٹمینٹس کو احتجاج کے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں بیمار بچوں اور خواتین سمیت مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔ سخت سردی میں دور دور سے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے کے لیے ہماری زندگیاں داؤ پر کیوں لگا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں