ریاست مدینہ کیلیے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں، قادری حنیف جالندھری

اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تین طلاقوں اور منتخب ارکان کی شرعی اور قومی ذمہ داریوں سے متعلق معاملات زیر بحث آئے، کونسل دیگر اہم نکات پرکل غور کرے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا دوروزہ اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی زیر صدارت ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تین طلاق کا معاملہ، منتخب ارکان کی شرعی اور قومی ذمہ داریوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوسرے روز حج سبسڈی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے اور کونسل کے فیصلوں اور بحث ست متعلق چیئرمین قبل ایاز بریفنگ دیں گے۔

اجلاس کے بعد  اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر کونسل خورشید ندیم کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے بارے میں وفاقی حکومت سے تجاویز مانگی ہیں، آج کے اجلاس میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

اسی حوالے سے علامہ عارف واحدی نے بتایا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے تجاویز تیار کی جارہی ہیں، انہیں پیش کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن وہ بہترین ہوں گی۔

قادری حنیف جالندھری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے لیے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں، اسی سلسلے میں ایک ورکشاب بھی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ 27 نومبر 2018 کو وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی۔

حکومت نے بیک وقت تین طلاقوں کے معاملے پر تمام مسالک کے جید علماء سے مشاورت کااعلان کررکھا ہے جبکہ وزرات مذہب امورنے سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں