غلطی کی سزا مل گئی، سرفراز احمد


کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈائل فیلوکیو پر نسلی جملے کسنے کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غلطی کی سزا مل گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملے میں پی سی بی نے بہترین کردار ادا کیا۔

چار میچ کی پابندی کا سامنا کرنے والے سرفراز نے کہا کہ سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا اس لیے وطن واپس آگئے۔

پاکستان سپر لیگ فور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انشاللہ اس میں بھرپور انداز میں میدان میں اتریں گے۔

یاد دہے کہ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کپتان نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پروٹیز کھلاڑی سے معافی بھی مانگی۔

تاہم آئی سی سی کے جانب سے چوتھے ون ڈے میچ کے ٹاس سے قبل زبانی طور پر پابندی کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں