وزیراعظم عمران خان سمیت سابق کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ

فوٹو: فائل


پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز بشمول وزیراعظم اور ماضی کے عظیم کپتان عمران خان کی پنشن میں 20 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

پی سی بی کے میڈیا کوارڈینیٹر کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دی  تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے پنشن حاصل کرنے والوں میں وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور سابق کرکٹر وزیراعظم عمران خان  پی سی بی سے ماہانہ 54 ہزار روپے پنشن وصول کرتے ہیں، پی سی بی 48 سابق کرکٹرز کو پنشن ادا کرتا ہے۔

پی سی بی نے سابق 48 ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے 15 لاکھ سے زائد کی رقم مختص کی ہے، کھلاڑیوں کی پنشن کی رقم کا انحصار ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی ترجمان رضا راشد نے پنشن وصول کرنے والے کھلاڑیوں میں وزیراعظم عمران خان کے نام کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں