حنیف عباسی انجیوگرافی کے بعد وارڈ منتقل

کہ ن لیگی رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں—ہم نیوز تصویر۔


لاہور: ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو انجیو گرافی کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حنیف عباسی کو دل میں تکلیف ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق حنیف عباسی کے دل کے بائیں جانب نالی بند تھی جس پر ڈاکٹرز نے انجیوگرافی کے بعد اسٹنٹ ڈال دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حنیف عباسی کو ایک دن تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا۔

دو روز قبل ن لیگی رہنما کو طبیعت بگڑنے کے بعد کیمپ جیل انتظامیہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے خراب تھی جو مزید بگڑ گئی۔

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں