ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی پروٹیز کے نام


کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فیصلہ کن ون ڈے میچ  میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی.

پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے 83 رنز کی جارحانہ انگز کھیلتے ہونے میچ پاکستان کی پہنچ سے دور کر دیا،دیگر بلے بازوں میں کپتان فاف ڈوپلسی اور وینڈر ڈوسن نے 50،50 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

پاکستانی باولرز پروٹیز کی جارحانہ حکمت عملی کے سامنے بے بس دکھائی دیئے ، گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ عثمان خان شنواری کو6 کی اوسط سے رنز پڑے جبکہ تجربہ کار محمد عامر اپنی روائتی سیم سوئنگ بھول گئے اور کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جیت کے لئے 241 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں عماد وسیم  47 اور کپتان شعیب ملک نے 31 رنز کی اننگز کی کھیلی۔

پروٹیز کی جانب سے پریٹوریس اور اینڈائل فیلو کیو نے بالترتیب دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کیپ ٹاؤن کے کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سرفراز احمد پر بابندی کے بعد آج بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں۔

فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پانچ روزہ ون ڈے سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے دو دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور فیصلہ کن فائنل میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

شعیب ملک نے ٹاس کے بعد کہا کہ ٹاس ہار گئے تو کیا ہوا بیٹنگ ملنے پر خوش ہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ کی اچھی ٹیم ثابت ہوئی ہے۔ آج کا میچ ہمارے لیے چیلنج ہے۔


متعلقہ خبریں