منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت

سندھ ہائیکورٹ: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری ہٹانے کا حکم

فوٹو: فائل


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث حسین لوائی اور طحہ رضا کو ضمانت دینے کی مخالفت کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) کو منتقل ہو رہی ہیں، اس لیے اس مرحلے پر ضمانت نہ دی جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش منتقل کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا ؟

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں منظوری دی جا چکی اور ایک ہفتے کے اندر اندر دستاویزات ایف آئی اے سے نیب کو منتقل ہو جائیں گی۔

ملزمان کے وکیل علی ابڑو نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کیس کا حتمی چالان بینکنگ کورٹ میں پیش کرے گی۔ تب تک ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تفتیشی افسر نے ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت دینے سے کیس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے ضمانت نہ دی جائے۔

عدالت نے منی لانڈرنگ تحقیقات ایف آئی اے سے نیب منتقل ہونے پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیا دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر حتمی چالان اور تحقیقات سے متعلق بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں