مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے

فوٹو: ہم نیوز


چمن: مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔ ڈاکٹر خلیل کو ڈیڑھ ماہ بعد رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد چمن کے مال روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے گھر واپس پہنچ گیا ہوں، اہلخانہ اور رشتہ داروں کے درمیان آکر خوش ہوں۔ کمزوری محسوس کر رہا ہوں اس لیے زیادہ بات نہیں کر سکتا۔

چمن کی ٹیکسی یونین کے مطابق ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کو چمن سے ٹیکسی ڈرائیور نے کوئٹہ میں واقع اُن کے گھر پروفیسر کالونی پہنچا دیا ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل خون آلود کپڑے پہنے ہوئے تھے اور صبح چھ بجے ٹیکسی میں سوار ہوئے تھے۔

ٹیکسی یونین کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم نے ٹیکسی میں راستے میں اپنے اہلخانہ کو اطلاع دی کہ اغوا کاروں نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔

ممتاز معالج ڈاکٹر خلیل ابراہیم کو ڈیڑھ ماہ قبل 13 دسمبر کو کوئٹہ سے اغواء کیا گیا تھا.


متعلقہ خبریں