امریکی صدر نے مافیا کو مجھے مارنے کا حکم دیا ہے، وینزویلن صدر

فوٹو: فائل


کارا کاس: وینزویلا کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر نے مجھے مافیا کے ذریعے مارنے کا حکم دے رکھا ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے وینزویلا پر پابندی لگانے کا اعلان پاگل پن ہے۔ وینزویلا معاشی فرائض کے لیے ماسکو اور بیجنگ سے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبین حکومت اور مافیا کو مجھے مارنے کے لیے حکم دے رکھا ہے تاہم وینزویلین آرمی نے اپنی وفاداری قانونی حکومت کے ساتھ دکھائی ہے اور وینزویلین حکومت عالمی ثالثوں کی شمولیت اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

وینزویلین صدر نے کہا کہ میں وینزویلا کے امن اور سلامتی کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہوں جب کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے ہر قدم اٹھائے گی۔

وینزویلا کی حمایت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جلد ہی اس صورتحال پر قابو پالیں گے۔


متعلقہ خبریں