زمینوں پر قبضہ کیس: کھوکھر برادران ضمانت پر رہا

زمینوں پر قبضہ کیس: کھوکھر برادران ضمانتوں پر رہا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: سیش کورٹ نے زمینوں پر قبضہ کرنے کے کیس میں ن لیگی رہنما افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ تھانہ نواب ٹاون میں  پٹواری غلام دستگیر کی مدعیت میں  تینوں بھائیوں کے خلاف زمین پر قبضے کا مقدمہ درج ہوا تھا اور تینوں بھائیوں نے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر رکھی تھی۔

عدالت نے مدعی غلام دستگیر کے پیش نہ ہونے کی صورت میں افضل کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کی اور

ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی درخواست ضمانت جرم قابل ضمانت ہونے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی گئی۔

قبل ازیں آج صبح افضل کھوکھر نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی تاہم اس پر ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ کیونکہ افضل کھوکھر پولیس کو اس مقدمے میں مطلوب نہ تھا۔

افضل ندیم کھوکھر کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے کی دفعات کے تحت برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں