گجرانوالہ میں فائرنگ، ق لیگی رہنما سمیت دو افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں ق لیگی رہنما و صدر آرائیں برادری مہر کاشف صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فائرنگ ملزم کے قریبی دوست نے کی جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے واپڈا ٹاؤن  میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ ق لیگی رہنما کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کروادیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مہر کاشف چند روز قبل تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں شامل ہوئے تھے۔

کاشف مہر پیپلزپارٹی کے سٹی صدر خالد ہمایوں قتل کیس میں دو سال قبل جیل سے رہا ہوئے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مہر کاشف کو پانچ گولیاں لگی ہیں جن میں سے ایک سر پر لگی۔ حملے میں ان کا ذاتی محافظ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او  سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں