سوات موٹروے یکم مئی کو عوام کیلیے کھول دی جائیگی


اسلام آباد: سوات موٹروے یکم مئی 2019 کو عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے بعد سوات موٹروے کے افتتاح کی تاریخ دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں متعدد صوبائی اور وفاقی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سوات موٹروے کے توسیعی منصوبے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) روڈ کو بھی عوام کیلئے جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں