رئیل اسٹیٹ کے گرد گھیرا تنگ: سینیٹر محسن عزیز نے بل تیار کرلیا


اسلام آباد : ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر محسن عزیز نے بل تیار کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کے تیار کردہ بل کے تحت ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ بل کے مطابق غیر رجسٹرڈ منصوبوں کی تشہیراور پلاٹوں کی خرید و فروخت پرمکمل پابندی ہوگی۔

ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل کے تحت سوسائٹی مالکان اور پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے تیار کردہ بل کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی ہوگی اور لین دین کے لیے گزشتہ پانچ سالوں کا ریکارڈ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کے آخر پر پروموٹر کے لیے ضروری ہوگا کہ اکاﺅنٹس کا آڈٹ لازمی کرائے۔

وفاقی حکومت کی رضامندی سے تیار کردہ بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ رولز کی خلاف ورزی پر منصوبے کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

وفاقی حکومت منصوبوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام بھی متعارف کرائے گی۔

سینیٹر محسن عزیز کے تیار کردہ بل کے تحت رئیل اسٹیٹ اتھارٹی کے فیصلوں پراپیل کے لیے اپیلٹ ٹربیونل بھی قائم ہوگا۔


متعلقہ خبریں