ویمن کرکٹ، ویسٹ انڈیز کو 71 رنز سے برتری حاصل


کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا کر پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔

دوسرے جانب پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں 89 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری۔ سدرا آمین دو اورعمیمہ تین رنز بنا کرپویلین لوٹ گئیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست پر ہیڈ کوچ مارک کولز نے ناراضگی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ ہماری کھلاڑیوں نے کیا کیا ہے۔ ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت سی چیزیں بہتر کرنا ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یکم فروری کو دوسرا جبکہ تین فروری کو تیسرا ٹی ٹوئٹی میج کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس ساڑھے دس بجے ہوگا جبکہ اننگ کا آغاز 11 بجے کیا جائے گا۔

تینوں میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے تین ون ڈے میچز دبئی میں بھی کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز مہمان ٹیم نے گراونڈ میں ہونے والی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ اس حوالے سے ویسٹ انڈیز ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر پر ویمن ٹیم کی کپتان کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں