عرفان جیسا جذبہ ملک کو پولیو فری بنائے گا، عمران خان

منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا بلاجواز ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عرفان جیسے جذبے سے ہی پاکستان کو پولیس فری ملک بنانے کا مقصد پورا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عرفان دو لاکھ 60 ہزار پولیو ورکرز میں سے ایک ہے۔ عرفان کی وائرل ویڈیو نے ان کے لیے احترام اور فخر کا احساس پیدا کیا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وہ ورکرز ہیں جو سخت موسم میں بھی بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے پہنچ جاتے ہیں اور اگر یہی جذبہ رہا تو پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا مقصد جلد پورا ہو گا۔


متعلقہ خبریں