‘سلامتی کونسل میں توسیع تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے’



واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملحیہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستقل ارکان میں اضافہ استحقاق، اثر و رسوخ اور طاقت کو توسیع دے گا۔ چند ممالک کی مستقل رکن بننے کی خواہش اس مذاکراتی عمل کو کامیاب نہیں ہونے دے رہی۔

انہوں نے بتایا کہ جمہوری اصولوں پر منتخب غیر مستقل اراکین سلامتی کونسل کو شفاف، فعال اور موئثر بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

بین الحکومتی مذاکرات (آئی جی این) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو آئی جی این کے عمل پر نظر ثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں پہلے اپنی پوزیشن دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں کچھ ممبران کی خواہشات کی وجہ سے آئی جی این کے عمل کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں