پہلی بار امریکہ پاکستان کو فالو کر رہا ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان اسٹریٹیجک پوزیشن پر آ جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار امریکہ پاکستان کو فالو کر رہا ہے اور پہلے کی نسبت اب ہماری بات بہتر سمجھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ افغان امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو بہت بڑا کردار ہے، اگر امن ہوتا ہے تو اس کے مثبت اثرات ہوں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سول سروس ریفارمز میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اے سی آر کے نظام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ172 لوگوں کی ایگزٹ لسٹ میں سے 32 کے نام کمیٹی کو نظر ثانی کیلئے بھیجے گئے ہیں تاہم اس میں آصف علی زرداری کا نام اس میں شامل نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس حاجیوں کیلئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گے اور کوئٹہ سے بھی پروازیں چلائی جائیں گی تاہم حاجیوں کیلئے کسی سبسڈی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان کو ایک لاکھ 84 کے قریب کوٹہ ملا ہے، ہم نے 10 ہزار کے قریب سیٹیں سینئر شہریوں کیلئے مختص کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان میں صحافیوں کا ویزا مشکل ہے اور اس سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی، سیاحوں کیلئے مزید سہولیت دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے جن طلبا کا وظیفہ روکا ہوا تھا وہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس میں بعض چیزیں ٹھیک ہیں اور کچھ غلط بھی ان پر بات ہونی چاہیے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں