پی ایس ایل فور میں ہم نیٹ ورک پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر ہوگا

پی ایس ایل فور میں ہم ٹی وی اور پشاور زلمی ساتھ ساتھ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور میں ہم نیٹ ورک پشاور زلمی ٹیم کا میڈیا پارٹنز ہوگا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ایس ایل فور میں ہم نیٹ ورک اور پشاور زلمی ایک دوسرے ساتھ تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی پاکستان میں بلامقابلہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے اور پشاور زلمی کو ہم ٹی وی کا میڈیا پارٹنر بننے پر خوشی ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے پاکستان کا پہلا اسپورٹس ممبر شپ کارڈ لانچ کردیا جس کے ذریعے فرینچائز شائقین کو دلچسپ آفرز اور سہولیات فراہم کرے گی۔

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زلمی ممبر شپ کارڈز کے ذریعے زلمی فینز کو مزید سرپرائز دیں گے۔


متعلقہ خبریں