نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفی دے دیا

سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے مبینہ فرنٹ مینوں کےخلاف 3 ریفرنس تیار

فائل فوٹو


کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی  ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے استعفی دے دیا ہے۔

اسعفی دینے والوں میں زاہد حسین بالادی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں۔

پراسیکیوٹرز نے  اپنا استعفی پراسیکیوٹر جنرل کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مستعفی ہونے والے تمام اہلکاروں نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرز  ایک لاکھ دس ہزار سے چالیس ہزار کے درمیان تنخواہیں لے رہے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ تنخواہیں بڑھا کر ایڈووکیٹ جنرل کے پراسیکیوٹرز کے برابر کی جائیں۔

مستعفی ہونے والوں کا مؤقف تھا کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن محکمے نے حوصلہ افرائی نہیں کی، ہم بڑے بیورو کریٹس  کیخلاف کیسز چلاتے ہیں جس کے لیے ہمیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے سیکیورٹی نہیں دی جاتی اور کام کا دباؤ بھی بہت زیادہ تھا۔

یاد رہے کہ نیب کراچی ان دنوں شرجیل انعام میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی پیروی کررہا ہے اور نیب پراسیکیوٹرز کے اسعفی دینے کے باعث میگا کرپشن کے تمام کیسسز التوا کا شکار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں