ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی


اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیسرے روز بھی بادلوں نے ڈیرے جمائے رکھے جس کے بعد  ٹھنڈ کی شدت  میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پرآج بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں آج کم ازکم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈر جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمایت کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈی آئی خان، پشاور اور چترال سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  چند علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسہ جاری رہا جس کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں