سندھ کو معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں،مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ورلڈ بینک، محکمہ خزانہ اورمحکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کا اجلاس کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کی اکنامسٹ مہوش اشرف، لیڈ اکنامسٹ فرنانڈو بلانکو ، کنسلٹنٹ ایرئل میلامڈ سمیت پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری فنانس اور پی اینڈ ڈی کے افسران نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں میڈیم ٹرم مالیاتی فریم ورک بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فسکل ذمہ داریاں اور ڈیبٹ مینجمنٹ کے حوالے سے قانون سازی کرنے پر بھی غورکیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سندھ حکومت کے پاس کوئی ایکٹ نہیں جس سے بیرون قرض ریگیولیٹ کیئے جائیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ورلڈ بینک ٹیکنیکل سپورٹ کے ذریعے سندھ کو معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

فسکل فریم ورک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فسکل فریم ورک بنانے سے ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل سیکٹر میں مزید انویسٹمنٹ بھی کر یں گے۔


متعلقہ خبریں